کراچی:بھارتی جیل میں دوران قید انتقال کرنیوالے ماہی گیر کی تدفین

کراچی:بھارتی جیل میں دوران قید انتقال کرنیوالے ماہی گیر کی تدفین

کراچی (این این آئی) بھارتی جیل میں دوران قید انتقال کرجانے والے ماہی گیر اسماعیل کی میت کراچی منتقل کر دی گئی، جہاں انہیں مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ ہفتہ کو بدر گراؤنڈ کیماڑی میں ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ، عزیز واقارب اوراہل علاقہ نے شرکت کی۔مرحوم ماہی گیر کے داماد عبدالغنی نے بتایا کہ ان کے سسر 75 سالہ اسماعیل ولد ابراہیم ماہی گیر تھے ، وہ 2021 میں مچھلیاں پکڑنے لانچ پر سمندر میں گئے ، جہاں بھارتی بحریہ نے لانچ کو پکڑلیااور اس پر موجود تمام ماہی گیروں کو جیل میں منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اسماعیل دوران قید انتقال کرگئے تھے۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی کی آبادیوں کے 80 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں