پنجاب:تعلیمی بورڈز کا نتائج ایک ہی روز جاری کرنے پر اتفاق

پنجاب:تعلیمی بورڈز کا نتائج ایک ہی روز جاری کرنے پر اتفاق

پارٹ ٹو کا رزلٹ 23 ستمبر ، ون کاتقریباً ایک ماہ بعد جاری کیا جائیگا

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کرنے کے مجوزہ شیڈول پر اتفاق کر لیا۔ ابتدائی پلان کے مطابق پارٹ ٹو کا رزلٹ 23 ستمبر اور پارٹ ون کا نتیجہ تقریباً ایک ماہ بعد 22 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج ایک ہی روز اور ایک ہی وقت پر جاری کرنے پر اتفاق کر لیا ہے تاکہ تمام طلبہ کو بیک وقت نتائج فراہم کیے جا سکیں۔مجوزہ شیڈول کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج 23 ستمبر 2026 کو جاری کئے جانے کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج 22 اکتوبر 2026 کو جاری کئے جانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز نتائج کی تیاری، مارکنگ اور ڈیٹا کی جانچ کے آخری مراحل میں ہیں تاکہ مقررہ تاریخ پر نتائج بلا تاخیر جاری کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں