مظفرآباد، شفقت علی لیگی امیدوار ثاقب مجید کے حق میں دستبردار

مظفرآباد، شفقت علی لیگی امیدوار ثاقب مجید کے حق میں دستبردار

شفقت علی نے پارٹی قیادت کی اپیل پر قربانی دے کرمثال قائم کی ، امیر مقام

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 31کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شفقت علی چودھری ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے امیدوار ثاقب مجید کے حق میں دستبردار ہوگئے ،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شفقت علی چودھری نے پارٹی قیادت کی اپیل پر شیر کے نشان کو مقدم رکھتے ہوئے قربانی دی، امیر مقام نے کہاکہ شفقت علی چودھری نے پارٹی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے کر کارکنوں کے لیے مثال قائم کی۔ شفقت علی چودھری باضابطہ طور پر کاغذات نامزدگی بھی واپس لیں گے ۔ تقریب میں چودھری طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں