عمران کی رہائی کا خواب چھوڑ دیا

عمران کی رہائی کا خواب چھوڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے اب یہ بھی کوئی مطالبہ ہے کہ قید میں ٹی وی، اخبار، کتابیں، ملاقاتیں اور ہسپتال چا ہئیں؟۔۔۔

 یعنی عمران خان کو رہا کروانے کا خواب تو چھوڑ دیا، بس اچھی قید چاہیے ؟ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ایک دن آزادی کا نعرہ، دوسرے دن حقوق بحال، تیسرے دن ایک ملاقات کافی ہے اور پھر اس سے بھی انکار ، اسٹریٹجی روز بدلتی رہتی ہے ، بس ایک بات واضح ہے ، رہائی کا مطالبہ کرنے کی ہمت باقی نہیں رہی۔ بشریٰ بی بی ، یاسمین راشد ، شاہ محمودقریشی، عمر چیمہ ، چودھری اعجاز ، میاں محمود اور باقی سب کے بارے میں بھی کوئی آواز؟ یا ان کے لیے بھی بس ‘‘اچھی قید’’ ہی مانگ رہے ہیں؟ اللہ خیر کرے ، لگتا ہے جدوجہد اب ‘‘وی آئی پی قیدی’’ بننے تک محدود ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں