اسلاموفوبیا کا انسداد انسانی حقوق کا تقاضا

اسلاموفوبیا کا انسداد انسانی حقوق کا تقاضا

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کا انسداد بنیادی طور پر انسانی حقوق کا تقاضا ہے اور آزادی اظہار کو کسی بھی مذہب یا اس کے ماننے والوں کے خلاف نفرت، امتیاز یا تشدد کو فروغ دینے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے انسدادِ اسلاموفوبیا اور اقوام متحدہ کے الائنس آف سیولائزیشنز کے اعلی نمائندے میگوئل اینخل موراتینوس سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے میگوئل اینخل موراتینوس کو اقوام متحدہ کا خصوصی ایلچی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسلاموفوبیا کے انسداد، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں