ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد معطل

ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد معطل

بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات محکمانہ انکوائری کا بھی حکم ،عہدے کا ناجائز استعمال برداشت نہیں:آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے محکمہ پولیس میں احتسابی عمل کے تحت ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور خرم شہزاد چیمہ کو معطل کرتے ہوئے انہیں سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی خرم شہزاد چیمہ کو نااہلی، بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر معطل کیا گیا ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے ، اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ بدعنوانی، عہدے کے ناجائز استعمال اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افسروں اور اہلکاروں کا بلاامتیاز اور کڑا احتساب جاری رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں