پشاور ہائیکورٹ:ایف بی آر کا بی آر ٹی کو ٹیکس نوٹس معطل

پشاور ہائیکورٹ:ایف بی آر کا بی آر ٹی کو ٹیکس نوٹس معطل

وفاقی حکومت، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری ، آئندہ سماعت پر طلب نوٹس اسسمنٹ آرڈر میں ترمیم کئے بغیر جاری، یہ رویہ رہا تو بی آر ٹی رک جائیگی:وکیل

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا بی آر ٹی کو بھیجا گیا 109 ملین ٹیکس کا نوٹس معطل کر دیا اور وفاقی حکومت، کمشنر ان لینڈ ریونیو، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو و دیگر کو نوٹس جاری کر کے فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر نے بی آر ٹی کو ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کیلئے 109 ملین کا نوٹس دیا ہے ، ہم نے ایڈوانس ٹیکس جمع کیا اور ایف بی آر نے وصول کیا، ایف بی آر نے اسسمنٹ آرڈر میں ترمیم کئے بغیر نوٹس جاری کیا، اب زبردستی 85 ملین روپے مانگ رہا ہے ، یہ رویہ رہا تو بی آرٹی رک جائے گی، لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں