تربیلا ڈیم،چشمہ بیراج اورہیڈمرالہ میں پانی کی آمدمیں اضافہ

 تربیلا ڈیم،چشمہ بیراج اورہیڈمرالہ میں پانی کی آمدمیں اضافہ

پشاور (این این آئی)موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے لگی،ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ بلند ہو گئی۔۔۔

 پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ بڑھ گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا،چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں 10ہزار کیوسک کے اضافہ کے بعد پانی کی آمد دو لاکھ چار ہزار کیوسک ہو گئی۔ اسی طرح ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد نو ہزار کیوسک بڑھ گئی، نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد بدستور 46 ہزار کیوسک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں