پاکستان کے ذمہ 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کے بھاری بیرونی قرضے ادا کردیئے،سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بڑی ادائیگیوں کے باوجود سرکاری ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2026 کیلئے زرمبادلہ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو دیا گیا ہدف حاصل کر لیا جائے گا، سرکاری ڈالر ذخائر آج 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے اسی طرح ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی 24 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائیں گے ،سٹیٹ بینک کے مطابق بین الاقوامی اداروں سے قرض کی مد میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کو کمرشل قرضے کی ری فنانسنگ کی مد میں بھی ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے ہیں،دو ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم آج زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوگی،گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر ادائیگیوں کے باعث کم ہوکر 15 ارب 92 کروڑ ڈالر تھے ، گزشتہ ہفتے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ ڈالر کے ڈپازٹس تھے ۔