پاکستان میں گھر جیسا ماحول ملا:بھارتی سکھ یاتری ، وطن واپس
یاتری پاکستان سے محبت و عقیدت کا پیغام لے کر جا رہے :سردار رمیش
لاہور (خبر نگار،اے پی پی)بھارتی سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہیں اپنے گھر جیسا ماحول ملا، گورودواروں کے بہترین انتظامات، صفائی، تزئین و آرائش ، لنگر، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور سکیورٹی کے مثالی انتظامات پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 187ویں برسی کی تقریبات کے اختتام پر 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر گزشتہ روز وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ یاتری پاکستان سے محبت اور عقیدت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔