بجلی 82پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپر ا کی سماعت مکمل
اسلام آباد(نامہ نگار) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
ایک ماہ کیلئے صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے ۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے حکام نے کہاکہ مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ۔مئی میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے تھا۔نیپرا نے کہاکہ حکومتی رعا یتی پیکیج کے باوجود بجلی کھپت میں کمی سوالیہ نشان ہے۔