سیاسی ، معاشی استحکام کے بغیر تبدیلی ناممکن
کراچی (آئی این پی)سابق وزیراعظم پاکستان عوام پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے۔
کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی ، ہمیں ہر صورت ملکی کی برآمدت کو بڑھانا ہوگا اور درآمدات میں کمی لانا ہوگی ہمارے ملک کے لوگ بہت محنتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری پر عمل کرانا ہوگااس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا ۔