بینظیر سے آخری ملاقات کا ذکر ،آبدیدہ
کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو والدہ سے آخری ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، بختاور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
جس میں والدہ بینظیر بھٹو سے آخری ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئیں،انہوں نے کہا کہ میری سالگرہ قریب تھی اور میں ان کے جانے سے ایک رات پہلے ہی ان سے ملی تھی تو وہ کہنے لگیں کہ میں آپ کو پیشگی سالگرہ کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا، مجھے پہلے سے مبارکباد نہ دیں، وہ مجھ سے کہتی رہیں، ہیپی برتھ ڈے ، ہیپی برتھ ڈے ، تو میں نے کہا آپ مجھے اب کیوں کہہ رہی ہیں؟ وہ کہنے لگیں آپ اپنی سالگرہ کے لیے کیا چاہتی ہیں؟ میں نے کہا، میں چاہتی ہوں کہ آپ واپس آئیں، انہوں نے جواب دیا میں اپنی پوری کوشش کروں گی۔