وزیر زراعت آزاد کشمیر علی شان سونی بر طرف،نوٹیفکیشن جا ری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے وزیر زراعت علی شان سونی کو فوری طور پر وزارت کے عہدے سے برطرف کر دیا ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علی شان سونی کی برطرفی کی منظوری دی جس کے بعد وہ وزارتِ زراعت، مویشی بانی، آبپاشی، ڈیری ڈویلپمنٹ اور سمال ڈیمز کے قلمدان سے سبکدوش ہو گئے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آئینِ عبوری 1974 کے آرٹیکل 14(3) کے تحت اٹھایا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن نے برطرفی کا نوٹیفکیشن متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا ہے ۔