لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد ریٹائر ہو گئے اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی ریٹائر ہو گئے ،انکے اعزاز میں سادہ و پر وقار رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ میں کیا گیا۔
تقریب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر سینئر ترین جج جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس شاہد کریم و دیگر بھی موجود تھے ، چیف جسٹس نے ریٹائر ہونے والے جسٹس مسعود عابد نقوی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا۔