مہنگائی کی سالانہ شرح13.52فیصد تک پہنچ گئی ،ٹماٹر سمیت23اشیا مہنگی

مہنگائی  کی  سالانہ  شرح13.52فیصد  تک  پہنچ  گئی ،ٹماٹر  سمیت23اشیا  مہنگی

آلو 10، ٹماٹر 125.40،پیاز 10.72 ، انڈے 8.32 ، کھلے دودھ کی قیمت میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا نئے مال سال کے پہلے ہفتے مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی ، چکن ،دالوں سمیت 11اشیا سستی :ادارہ شماریات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک )ملک میں نئے مالی سال کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.98 فیصد کی کمی ہوگئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار ابھی بھی 13.52 فیصد کی ریکارڈ سطح پر ہے ۔حالیہ ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء سستی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں آلو 10.06 فیصد، ٹماٹر 125.40 فیصد ، پیاز 10.72 فیصد، ماچس 0.96 فیصد مہنگے ہوئے ، اسی طرح بریڈ کی قیمتوں میں 0.47 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.32 فیصد، واشنگ سوپ 0.63 فیصد، سگریٹ 0.23 فیصد، ایری سکس چاول 0.45 فیصد اور کھلے دودھ کی قیمتوں میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔چکن کی قیمتوں میں 1.97 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.21 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 0.63 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.84 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.23 فیصداور چینی کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی ۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 14.13فیصد رہی۔اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.32 فیصد کمی کے ساتھ 12.77 فیصد رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں