آزادکشمیر میں حکومت ملی توعوام کی محرومیاں دور کرینگے :عبدالعلیم خان

 آزادکشمیر میں حکومت ملی توعوام کی محرومیاں دور کرینگے :عبدالعلیم خان

وعدے پورے ،آزادکشمیرکے فیصلے وہیں پرہونگے ،کرپشن کرنیوالا وزیر نہیں رہیگا

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومت ملی توعوام کی محرومیاں دور کرینگے ، آزاد کشمیر کے فیصلے کشمیریوں کی خواہشات اور مفادات کے مطابق وہیں پر ہوں گے اورعوام سے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو کشمیر کو پاکستان کی خوبصورت ترین وادی بنا دیں گے ، اگر آزاد کشمیر میں کرپشن ہوئی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا اورجو کرپشن میں ملوث پایا گیا وہ وزیر نہیں رہے گا ،برسوں اقتدار میں رہنے والی جماعتیں عوامی محرومیوں کی ذمہ دار ہیں ۔ عبدالعلیم خان نے کہا اسلام آباد ،مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دی جا رہی ہے جبکہ مظفرآباد کو مانسہرہ سے بھی جدید شاہراہ کے ذریعے منسلک کیا جائے گا ۔اس موقع پر کئی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیکا اعلان کیا جبکہ سردار تنویر الیاس کی قیادت میں آ ئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کرنل محبوب ، علی شان ، ریاض گجر ، طاہر کھوکھر ، ، جبار مغل ، تقدیس گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں