اسلام آباد ہائیکورٹ نے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی روک دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی روک دی

نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن معطل عدالت نے وزارت مواصلات، این ایچ اے اوردیگر کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول لینے سے روکتے ہوئے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا،دوران سماعت درخواست گزار وکیل جلال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ 30 مئی 2025 کو این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ میں کم بیلنس گاڑیوں پر ایکسٹرا 50 فیصد ٹول/جرمانہ عائد کر دیا گیا،این ایچ اے قانون کی دفعہ 10 کے تحت صرف ٹول وصول کر سکتا ہے ، نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ کم بیلنس گاڑیوں پر جرمانے کا کہیں ذکر نہیں،این ایچ اے ان دونوں کیٹیگریز میں بغیر قانون کے جرمانہ وصول کر رہا ہے ، استدعاہے کہ این ایچ اے کے 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے اوروصول شدہ جرمانے عوام کو واپس کئے جائیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ وزارت مواصلات ، این ایچ اے و دیگر کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت3 اگست تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں