اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے تین اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ایک درآمدی کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے ،مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی،اسی طرح سوئی سدرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔