جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبہ دسمبر میں مکمل کرینگے :بلال کیانی

 جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبہ دسمبر میں مکمل کرینگے :بلال کیانی

فالو اپ اجلاس ، تکنیکی اور انتظامی امور کے حل کیلئے اہم ہدایات جاری کی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ مملکت ریلوے اورخزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم ڈوئل کیرج وے منصوبے پر گزشتہ ہفتے کیے گئے فیصلوں کے تسلسل میں ایک فالو اپ اجلاس ہوا جس میں منصوبے کو درپیش مختلف تکنیکی اور انتظامی امور کے حل کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ‘‘ایکس ’’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی دسمبر میں تکمیل کا ہدف برقرار ہے جس سے علاقے کے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں