11یوم میں 2لاکھ سے زائدعازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن

11یوم میں 2لاکھ سے زائدعازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن

مقررہ حج کوٹہ 1لاکھ 80ہزار، پاکستان اضافہ کیلئے سعودی حکومت سے رابطہ کریگا اب تک 1لاکھ 80ہزار ویب پورٹل، 24ہزار افرادنے موبائل ایپ سے رجسٹریشن کی

  اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) حج 2027کے لئے پاکستان کے مقررہ کوٹے سے بیس ہزار سے زائدافراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے ۔ پہلے 11دنوں میں 2لاکھ 3ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی ،پاکستان کا مقررہ کوٹہ ایک لاکھ اسی ہزار ہے ، پاکسان کی طر ف سے آئندہ سال کے لئے آبادی کے تناسب سے کوٹے میں اضافے کے لئے سعودی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24ہزار نے موبائل ایپ سے رجسٹریشن مکمل کی ۔ ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد نے سرکاری جبکہ 49 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔پنجاب 95 ہزار عازمین کے ساتھ سر فہرست ہے ، سندھ سے 63 ہزار، کے پی کے سے 28 ہزار، اسلام آباد سے 9 ہزار، بلوچستان سے 55 سو، آزاد کشمیر سے 12 سو اور گلگت بلتستان سے 600 عازمین حج نے رجسٹریشن مکمل کی۔ سال 2028 کیلئے 1400، سال 2029 کیلئے 250 اور 2030 کیلئے 350 عازمین نے ارادہ ظاہر کیا ہے ، آ ئندہ سال حج پر جا نے کیلئے رجسٹریشن کرانیوالے مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار جبکہ خواتین کی 84 ہزار 500 ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں