قیدی وین سے فرارمزیدایک ملزم کوگرفتارکرلیا گیا،تعداد13ہوگئی

قیدی وین سے فرارمزیدایک ملزم کوگرفتارکرلیا گیا،تعداد13ہوگئی

راولپنڈی(خبرنگار)قیدی وین سے فرار حوالاتیوں میں سے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،جس سے دوبارہ گرفتار ملزمان کی تعداد 13ہوگئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق 14فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک مزید ملزم شاہ میر کو گرفتار کرکے سہالہ پولیس کے حوالے کردیاگیاہے ، ملزم شاہ میر اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث تھا ، پولیس حکام کا کہناتھاکہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں