آئینی عدالت:نااہلی ریفرنس کے خلاف سہیل سلطان کی درخواست پر8جولائی کوسماعت
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی مبینہ نااہلی سے متعلق درخواست 8 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔درخواست میں سہیل سلطان نے سپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کے اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے ۔اب عدالت 8 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ کارروائی کا تعین کرے گی۔