مہنگائی میں اضافہ، پاکستان کی معاشی شرح نموبھی ہدف سےکم : ایشیائی بینک

مہنگائی میں اضافہ، پاکستان کی معاشی شرح نموبھی ہدف سےکم : ایشیائی بینک

رواں مالی سال میں معاشی ترقی 4 فیصد ہدف سے کم رہنے کا امکان،مہنگائی کی شرح 1سے بڑھ کر8.3فیصد تک جاسکتی براعظم ایشیا میں مجموعی ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاشی ترقی کے امکانا ت کی رپورٹ جاری

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی اور معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی،مہنگائی کی اوسط شرح ایک فیصد سے بڑھ کر آٹھ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ سکتی ہے ، رواں مالی سال بھی معاشی ترقی 4 فیصد ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے ، پاکستان میں معاشی ترقی کا تخمینہ 6فیصد ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے براعظم ایشیا میں معاشی ترقی کے امکانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ،جس کے مطابق بھارت کی معاشی شرح نمو 6.6 فیصد کیساتھ پہلے جبکہ بھوٹان کی دوسرے نمبر پر ہے ، سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد اورنیپال کی 3.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہرکیاگیا ہے .اے ڈی بی کے مطابق افغانستان کی معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالدیپ کی معاشی ترقی کی شرح ایک فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی داخلی اصلاحات، سرمایہ کاری، برآمدات اور عالمی معاشی حالات سے متاثر ہوگی تاہم خطے میں مجموعی طور پر ترقی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں