مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، جواب الجواب طلب

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی  درخواست، جواب الجواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی تشہیر کیلئے سرکاری فنڈز کے استعمال کیس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز، میاں نواز شریف و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار سے جواب الجواب طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری نے  جواب میں موقف اپنایا کہ درخواست قابل سماعت ہے نہ درخواستگزار متاثرہ فریق ،درخواست مسترد کر دی جائے ۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا ہے کہ الیکٹرک بسیں سرکاری خزانے سے خریدی گئیں ، بسوں پر مریم نواز اور نواز شریف کے پوسٹر لگائے گئے ہیں،سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کو غیر آئینی قرار دیاہے ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،ذاتی تشہیر کیلئے خرچ رقم کی تفصیلات طلب اور واپس لی جائے ۔ عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو نواز شریف کیخلاف کارروائی اورچیف سیکرٹری پنجاب کو تشہیری مواد ہٹانے کا حکم دے ۔ استدعا ہے کہ عدالت تشہیری فنڈز کی مکمل آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں