بلوچستان میں شہید 8 جوانوں کی میتیں رحیم یار خان منتقل

بلوچستان میں شہید 8 جوانوں کی میتیں رحیم یار خان منتقل

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بلوچستان میں شہیدہونے والے شہداء کی میتیں خصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان منتقل’ایمولینسز کے ذریعے آبائی شہروں کوروانہ’شہداء میں دوکاتعلق ساہیوال’دوکاتعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ’دوکاتعلق فیروزو’ایک کاتعلق بہاولپوراورایک کاتعلق میرپورخاص سے تھا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے شہداء کی میتیں گزشتہ روز خصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ سے شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان منتقل کی گئیں جہاں سے ایمولینسز کے ذریعے شہداء وقارنون’محمدبشارت’عثمان لطیف’ محمدبلال’زبیراحمد’سجاداحمد’وسیم اختراورعبدالشکور کی میتوں کوساہیوال’ٹوبہ ٹیک سنگھ’فیروزو’بہاولپوراورمیرپورخاص روانہ کردیاگیاجہاں ان شہداء کوفوجی اعزازات کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں