لازمی تربیتی کورس کرنیوالے آفیسرز کیلئے نئے ایس او پیز منظور

 لازمی تربیتی کورس کرنیوالے آفیسرز کیلئے نئے ایس او پیز منظور

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سروس کیڈر 18 تا 21 گریڈ کے افسران کی ترقی کے لیے لازمی تربیتی کورس کے لیے نئے ایس او پیز منظور کر لیے جن کے تحت افسران کو لازمی تربیتی کورس میں شامل ہونے کے لیے اثاثوں کی تفصیل اور سالانہ کارکردگی رپورٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ریکٹر کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق یہ ایس او پیز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، پولیس سروس آف پاکستان (PSP)، سیکرٹریٹ گروپ (SG) اور آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے افسران پر لاگو ہوں گے ۔ اگر ٹریننگ ونگ کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی جاتی کہ اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے اور سالانہ کارکردگی رپورٹ کا ریکارڈ مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہے ، تو تربیتی اداروں کی جانب سے ان افسران کا حتمی نتیجہ یا کورس رپورٹ روک دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں