اینکر مرید عباس کیس،ملزم کو 2 بار سزائے موت سنادی گئی
کراچی(سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے اینکر مرید عباس اور خضر حیات کے دہرے قتل کیس کا 7 برس بعد فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عاطف زمان کو دونوں قتل ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت سنا دی۔۔۔
جبکہ مقتولین کے ورثا کو 5، 5لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔ استغاثہ کے مطابق جولائی 2019 میں کراچی کے علاقے درخشاں میں معروف ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔