امام بارگاہ خودکش حملہ ،دوسہولت کاروں کا7روزہ ریمانڈ

امام بارگاہ خودکش حملہ ،دوسہولت کاروں کا7روزہ ریمانڈ

اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل کولیٹربھجوادیا ،تفتیشی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ پر خودکش حملہ کیس میں گرفتار دو سہولت کاروں کے جسمانی ریمانڈ میں7 روزکی توسیع کردی،گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان واصف اللہ اور شفیق کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزمان نے دوران تفتیش امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ پر حملے کی سہولت کاری کا انکشاف کیا،اے ٹی سی مردان کی اجازت کے بعد ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا،ملزمان خودکش حملہ کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت میں ملوث ہیں،ملزمان نے دہشت گردوں کی معاونت کیلئے بائنانس اکاؤنٹ میں رقم وصول کی،ملزمان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل کو لیٹر بھجوایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں