اپنی حکو مت کی پالیسیوں پر سخت تنقید
پشاور(آئی این پی ) سابق وزیراعلی ٰعلی امین گنڈاپور نے پشاور میں پارلیمانی گروپ اجلاس کے دوران اپنی ہی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے ارکانِ اسمبلی کی مراعات بڑھانے کے قانون پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطا بق علی امین نے کہا کہ آئے روز ایسے اقدامات ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے حکومت تنقید کی زد میں آ رہی ہے ،اپنے ہی وزرا اور ارکانِ اسمبلی حلقوں میں غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی شکایات کر رہے ہیں، بھرتیوں اور تبادلوں پر بھی اعتراضات سامنے آ رہے ہیں ،انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت میں ایسے احکامات کون جاری کر رہا ہے قوانین کس کی خواہش پر منظور کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پارٹی لیڈر کے ویژن پر سمجھو تا نہیں کر سکتے ۔