سستے اوربہترین سفرکیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

سستے اوربہترین سفرکیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

63 فیصد صارفین کم قیمت سفر، 63فیصد سیاحتی مقام منتخب کرنے کیلئے مدد لیتے سکیورٹی خدشات بھی موجود،حساس معلومات شیئرکرنے سے احتیاط برتی جاتی:کیسپرسکی

 اسلام آباد(اسلم لڑُکا)کیسپرسکی کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت کو مسافر وقت بچانے ، ذاتی پسند کے مطابق مشورے حاصل کرنے اور کم لاگت والے سفری مواقع تلاش کرنے کے لیے بے حد مفید سمجھتے ہیں۔ تاہم صارفین میں ڈیٹا سکیورٹی کے خطرات سے متعلق آگاہی بھی نمایاں ہے ، جسے سائبر سکیورٹی ماہرین ایک مثبت رجحان قرار دیتے ہیں۔کیسپرسکی کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سفر کی منصوبہ بندی کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کی سب سے بڑی وجہ وقت کی بچت اور تیاری کے عمل کو آسان بنانا ہے ، جس کا اظہار 73 فیصد صارفین نے کیا۔

اس کے علاوہ 65 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ منتخب مقام کے اہم سیاحتی مقامات سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اپنی ذاتی ترجیحات کے مطابق سفارشات کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لیتے ہیں۔ 63 فیصد صارفین بہترین اور کم قیمت سفری آفرز تلاش کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ 61 فیصد کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت ایسی معلومات فراہم کرتا ہے جنہیں روایتی طریقوں سے تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے ،تقریباً نصف (48 فیصد) جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں سیکیورٹی کے خطرات موجود ہیں، اسی لیے وہ اس کے ساتھ کوئی بھی حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ 37 فیصد ایسے صارفین بھی ہیں جو اگرچہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے زیادہ سکیورٹی خدشات نہیں رکھتے ، لیکن پھر بھی احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں