رئیسہ عادل پی آئی او،مبشرحسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونی کیشن مقرر
دونوں افسروں کی تعیناتیاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نامہ نگار،اے پی پی)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر جبکہ مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رئیسہ عادل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ اورانفارمیشن گروپ کے گریڈ20کے افسرمبشرحسن ایگزیکٹوڈائریکٹرجنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسرکے کے عہدے پر تعینات تھے ۔ دونوں افسروں کی نئی تعیناتیاں فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ العمل ہوں گی۔