آئینی عدالت ملازمین کیلئے موسم گرما کی دومرحلوں میں چھٹیاں
پہلے مرحلے میں افسران و ملازمین 13 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں کریں گے
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے عدالتی افسران اور ملازمین کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملازمین کو تین، تین ہفتوں پر مشتمل دو الگ الگ مرحلوں میں چھٹیاں دی جائیں گی، جبکہ عدالتی امور کی بلا تعطل انجام دہی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،پہلے مرحلے میں افسران اور ملازمین 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسم گرما کی چھٹیاں کریں گے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک چھٹیاں دی جائیں گی۔