حلقہ پی ایس30 خیرپورV کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس-30 خیرپور-V کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، ریٹرننگ افسر کو مجموعی طور پر 17 کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ۔
جانچ پڑتال کے بعد 15 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ، جبکہ 2 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 20 جولائی 2026 تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر فیصلے 27 جولائی تک سنائے جائیں گے ۔ نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 28 جولائی کو جاری ہوگی، جبکہ امیدوار 29 جولائی تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے ۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 16 اگست 2026 بروز اتوار منعقد ہوگی۔ یہ نشست سندھ اسمبلی کے رکن نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments