دوران سماعت بیرسٹر گوہر اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ

دوران سماعت بیرسٹر گوہر اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق دائر نجی شکایت پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

انہوں نے وکیل لطیف کھوسہ کی بیرون ملک موجودگی کے باعث ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن واپسی کے بعد کی کوئی تاریخ مقرر کر دی جائے ۔اس پر جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ لطیف کھوسہ کب تک بیرون ملک رہیں گے ؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے معلوم کر لیتے ہیں، تاہم عدالت اگست کی کوئی تاریخ مقرر کر دے ۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ لطیف کھوسہ کا شیڈول فراہم کر دیں، عدالت اسی کے مطابق تاریخ مقرر کر دے گی۔ اگر آپ کی بتائی گئی تاریخ پر بھی لطیف کھوسہ پیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کر دی جائے گی۔اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پھر وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے ۔ ہمیں پہلے بھی کون سا ریلیف ملا ہے جو اب مل جائے گا۔ ہمیں عدلیہ سے بہت شکایات ہیں، اگر آپ سے نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے ؟،جج افضل مجوکا نے جواب دیا، میری عدالت سے کبھی آپ کے خلاف فیصلہ نہیں ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے مختصر تاریخ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس دوران التوا کی درخواست دائر کر دی جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران درخواست گزار بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے وکیل لطیف کھوسہ کی بیرون ملک موجودگی کے باعث ایک بار پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن واپسی کے بعد کی کوئی تاریخ مقرر کر دی جائے ۔اس پر جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ لطیف کھوسہ کب تک بیرون ملک رہیں گے ؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے معلوم کر لیتے ہیں، تاہم عدالت اگست کی کوئی تاریخ مقرر کر دے ۔جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ لطیف کھوسہ کا شیڈول فراہم کر دیں، عدالت اسی کے مطابق تاریخ مقرر کر دے گی۔ اگر آپ کی بتائی گئی تاریخ پر بھی لطیف کھوسہ پیش نہ ہوئے تو درخواست خارج کر دی جائے گی۔اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پھر وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے ۔ ہمیں پہلے بھی کون سا ریلیف ملا ہے جو اب مل جائے گا۔ ہمیں عدلیہ سے بہت شکایات ہیں، اگر آپ سے نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے ؟،جج افضل مجوکا نے جواب دیا، "میری عدالت سے کبھی آپ کے خلاف فیصلہ نہیں ہوا۔" بعد ازاں عدالت نے مختصر تاریخ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس دوران التوا کی درخواست دائر کر دی جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...