پاکستان وسطی ایشیا سے سالانہ 3 ارب ڈالر آمدن حاصل کرسکتا
وسطی ریاستوں سے تجارت 2035 تک 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز آئندہ 10سال اہم ،بروقت اقدامات سے پاکستان معاشی پل بن سکتا،تحقیقاتی رپورٹ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں سے ٹرانزٹ اور لاجسٹکس کی مد میں سالانہ 3 ارب ڈالر تک آمدن حاصل کر سکتا ہے ۔ یہ انکشاف ایمپیک سٹریٹجیز کی تحقیقاتی رپورٹ تجارت، مہارت، سیاحت اور ٹرانزٹ انضمام کے لیے سٹریٹجک فریم ورک 2026-35 کی رونمائی کے موقع پر کیا گیا۔رپورٹ میں پاکستان کو قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے لیے تجارت، توانائی، سیاحت، ہنرمند افرادی قوت، لاجسٹکس اور ٹرانزٹ کا ترجیحی جنوبی گیٹ وے بنانے کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 525 ملین ڈالر رہی جسے 2035 تک بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال فیصلہ کن ہیں اور بروقت اقدامات سے پاکستان وسطی ایشیا، چین اور بحیرہ عرب کے درمیان اہم معاشی پل بن سکتا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ انہیں خطے کی بدلتی معاشی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments