7انٹرنیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے تیار
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ سات بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کے لیے تیار ہیں جن میں ویکسین تیار کرنے والے پلانٹس بھی شامل ہیں۔
چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں اور کئی کمپنیاں پاکستان میں ویکسین کی تیاری پر کام کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان چین بی ٹو بی اور سرمایہ کاری کانفرنس ملک میں مینوفیکچرنگ استعداد بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے ایک موثر محرک ثابت ہوگی۔ وفاقی وزرا قیصر احمد شیخ اور سید مصطفی کمال کے ہمراہ پاک-چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ پاکستان مینوفیکچرنگ ہب بننے جا رہا ہے ۔خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments