مولانا فضل الرحمن متنازعہ بیان پر شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگیں:رانا تنویر

 مولانا فضل الرحمن متنازعہ بیان پر شہدا کے  خاندانوں سے معافی مانگیں:رانا تنویر

کالا شاہ کاکو،نارنگ منڈی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے افواج پاکستان سے متعلق بیان سے نا صرف شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی بلکہ پوری قوم کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ۔

پاک فوج کے جوان اور افسر ملی اور قومی غیرت کے جذبے اور جذبہ ایمانی کے تحت اپنی شہادتیں پیش کرکے وطن کا دفاع کرتے ہیں ،کسی تنخواہ یا مراعات کے عوض نہیں۔ انہوں نے مولانا کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا اس سے پوری قوم کے دل دکھے ہیں جس پر مولاناکو قوم اور خاص طور پر شہدا کے خاندانوں سے معافی مانگنی چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے سٹی پریس کلب نارنگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا پاک فوج اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو متنازعہ یا بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانا قومی مفاد کے منافی ہے ،سیاسی وقومی شخصیات کو بیانات میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ شہدا کے ورثا، مسلح افواج اور عوام کے جذبات مجروح نہ ہوں ۔قومی اداروں کا احترام اور ملکی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...