پختونخوا 4306 : پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی مکمل، تقرری لیٹرز تقسیم
بند کمروں کے فیصلوں سے بدامنی پھیلی ، دہشتگردی کیخلاف جنگ جا ری ر ہیگی پختونخوا پولیس 22سال سے دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ،وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا دہشت گردی ہم پر مسلط کی گئی، امن کے مکمل قیام تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں نے ملک کو بدامنی کی طرف دھکیلا، خیبرپختونخوا پولیس نے 22 سال سے جاری دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں ۔ صوبے کے آٹھوں ڈویژنز سے 4306 پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی مکمل ہونے پروزیر اعلیٰ نے تقرری کے حکم نامے تقسیم کیے ۔ ا س موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف صف اول میں لڑ رہی ہے ،اس کی قربانیوں اور جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں ،خواتین کانسٹیبلز کی شمولیت خوش آئند ہے ، خواتین کو انٹرن شپ پالیسی، بلاسود قرضوں اور دیگر حکومتی پروگراموں میں برابر کا حصہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا میں نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ہر قانونی دروازہ کھٹکھٹایا مگر انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات میں ہمارے نہتے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments