ڈی جی بیت المال تبادلہ، نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈی جی پاکستان بیت المال ڈاکٹر ذیشان دانش کو واپس پنجاب بھیجنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ جو پارٹی بلاتی ہے اس کو خدمات واپس کرنے کا بھی اختیار ہوتا ہے۔
عدالت نے پوچھاکیا ڈیپوٹیشن کی مدت مکمل ہو چکی ہے؟ وکیل نے بتایا درخواست گزار دوران ڈیوٹی بطور انکوائری افسر بڑے بڑے فراڈ سامنے لائے ، ڈیپوٹیشن مدت میںایک سال رہتا ہے ۔ وکیل بیت المال نے کہا درخواست گزار نوٹیفکیشن کے باوجود یہ کہہ رہے کہ چارج نہیں چھوڑا، آج بھی تعینات ہوں، ایک عہدہ پر دو افراد کیسے کام کر سکتے ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments