بہاولپور کا ملک سے فضائی رابطہ 3 سال بعد بحال
بہاولپور ایئر پورٹ پہنچنے پر نجی کمپنی کی پہلی پروازکا شاندار استقبال
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان کی نجی فضائی کمپنی نے طویل عرصے بعد بہاولپور اور تربت کا فضائی رابطہ بحال کر دیا جبکہ کراچی اور اسلام آباد سے بھی بہاولپور کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ روز بہاولپور کا ملک سے فضائی رابطہ تین سال بعد بحال ہوا ہے۔ بہاولپور ایئرپورٹ پر کراچی سے آنیوالی نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،ا س موقع پر استقبالیہ تقریب کا انعقادبھی کیا گیا تھاجس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا ، ضلعی انتظامیہ، ایئرپورٹ حکام، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مسر ت کا اظہار کیا ۔ بہاولپور پہنچنے کے بعد یہی طیارہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔ شرکا نے ملکی پروازوں کی بحالی کو جنوبی پنجاب کے لیے خوش آئند قرار دیااور کہا اس اقدام سے خطے میں سفر، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملے گا ، شرکا نے مستقبل میں پروازوں کی تعداد بڑھانے اور دیگر بڑے شہروں تک فضائی آپریشن شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments