صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دیدی
یو این ایلچی کو ہلالِ پاکستان عطا کرنیکی منظوری،فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی ،ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی ، صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا ، صد ر نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دے دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments