کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی ذمہ داری پوری کی جائے : صدر، وزیراعظم

کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی ذمہ داری پوری کی جائے : صدر، وزیراعظم

غیر حل شدہ تنازع کشمیر آج بھی خطے کے امن اورسلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نکالاجائے :یوم الحاق پاکستان پرپیغامات

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، این این آئی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ الحاقِ پاکستان پر پیغام میں کہا کہ آج کے دن 19 جولائی 1947 کو منظور کی جانے والی اس تاریخی قرارداد کی یاد میں ہے جو برصغیر کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی امنگوں کی آئینہ دار بنی ،یہ دن ہمیں پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی اور روحانی رشتوں کی یاد دلاتا ہے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کشمیری عوام کی آزادانہ مرضی کا احترام کرنے کی اہمیت کا بھی اعادہ کرتا ہے ہم عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کر کے اپنی ذمہ داری پوری کرے پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ، وزیراعظم شہباز شریف اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے ،جموں و کشمیر کا غیر حل شدہ تنازع آج بھی خطے کے امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب اس تنازع کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...