پولینڈ،لتھوانیا،بیلاروس ،ترکیہ سے افغان باشندے گرفتار

پولینڈ،لتھوانیا،بیلاروس ،ترکیہ سے افغان باشندے گرفتار

غیرقانونی افغان شہری پاکستان سمیت مختلف ممالک کیلئے سکیورٹی چیلنج بننے لگے 6 ماہ میں ترکیہ سے ساڑھے 19ہزارافغان باشندوں کوپکڑا گیا:افغان جریدہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہوتا جا رہا ہے ،غیرقانونی افغان شہری پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے سکیورٹی اورانتظامی چیلنج بننے لگے ہیں۔افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق پولینڈ نے 71غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکرلیا ہے ، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولش بارڈر گارڈزکے مطابق لتھوانیا اوربیلاروس سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی باشندوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولش حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کردیاگیا ،افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک پولیس نے شہربولومیں غیرقانونی طورپرمقیم 20 افغان شہریوں کوبھی حراست میں لے لیا، افغان جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طورپر19ہزار574 افغان باشندوں کوگرفتارکیاگیا۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران،غربت اورانسانی حقوق پرپابندیاں لاکھوں شہریوں کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...