سرغنہ کالعدم کمیٹی امان کی اشتعال انگیز گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی
’’جو بیٹھک بلوچ میں کیا یہاں بھی کرینگے ‘‘ ویڈیو میں سکیورٹی فورسزپرحملے کا اعتراف ریاستی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے ،ماہرین
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی منصوبہ بندی کے تحت اشتعال انگیزاور گمراہ کن گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بیٹھک بلوچ میں سکیورٹی فورسزپرحملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کچھ بیٹھک بلوچ میں کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کریں گے ، ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہوں گے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کے ذریعے دہشتگردی کی دھمکی اس موقف کو تقویت دیتی ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھارتی پراکسی کے طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے ، مسلح جتھوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث اورریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے ۔ کالعدم ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، گمراہ کن بیانیے اورمسلح جتھوں کے ذریعے پر تشدد سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments