قبرستان کی اراضی پر قبضے کا کیس، خاور مانیکا اور ایک بیٹا بری، دوسرے کی گرفتاری کا حکم
حویلی لکھا(آئی این پی)حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعود الحسن نے مقدمے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
مقدمے میں خاور فرید مانیکا اور ان کے بیٹے موسی ٰمانیکا کو بری کر دیا گیا جبکہ دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے ۔خاور فرید مانیکا اور موسیٰ مانیکا فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments