پہلی عالمی انشورنس کانفرنس میں لچک، پائیدار ترقی پرتوجہ مرکوز

پہلی عالمی انشورنس کانفرنس میں لچک، پائیدار ترقی پرتوجہ مرکوز

21 جولائی انعقاد، نامور انشورنس ماہرین، ایکچوریز، پالیسی ساز، ریگولیٹرز شریک ہونگے

کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی وغیر ملکی نامور انشورنس ماہرین، ایکچوریز، پالیسی ساز اور ریگولیٹرز 21 جولائی کو کراچی میں منعقدہ پہلی عالمی انشورنس کانفرنس (IIC) 2026 میں شریک ہونگے ۔ کانفرنس کا مقصد معیشت میں لچک پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں انشورنس کے انڈسٹری کے ابھرتے کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (IAP) اور پاکستان سوسائٹی آف ایکچوریز (PSOA) کے اشتراک سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایک روزہ کانفرنس کا عنوان انشورنس کے ذریعے پاکستان کے پائیدار مستقبل کی تعمیر رکھا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اختتامی اجلاس کے مہمانِ خصوصی ہونگے ، جبکہ افتتاحی اجلاس میں وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان اعزازی مہمان ہونگے ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ اور ریونیو کے مشیر عدنان پاشا صدیقی انشورنس شعبے کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر کلیدی خطاب کرینگے ۔ کانفرنس میں 500 سے زائد انشورنس ایگزیکٹوز، ایکچوریز، ریگولیٹرز، پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع ہے ۔ اور یہ ملک میں انشورنس کے شعبے سے وابستہ افراد کا سب سے بڑا اجتماع بن جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...