بلاول بھٹو آج کوٹلی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کوٹلی میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
آزاد کشمیر عام انتخابات کے سلسلے میں یہ ان کا دوسرا عوامی جلسہ ہوگا ، اس سے قبل وہ 17 جولائی کو وہ ڈڈیال میں خطاب کر چکے ،چودھری یاسین کے مطابق بلاول نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کو درپیش مسائل، روزگار، عوامی حقوق، معاشی ترقی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پارٹی کے مؤقف اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی، پارٹی قیادت نے توقع ظاہر کی کہ آج کوٹلی میں ہونے والا انتخابی جلسہ ڈڈیال کی طرح بڑے عوامی اجتماع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments