موٹروے پر نان ایم ٹیگ گاڑیوں کو جرمانے کامعاملہ، متعلقہ اداروں سے کمنٹس طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر کم بیلنس اور نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے 50 فیصد جرمانہ وصولی کے معاملہ میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے سے پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کی درخواست پر سماعت کا2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا،جس میں کہاگیاہے کہ وکیل کے مطابق3جون2025 کوجرمانہ واضافی وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، این ایچ اے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ1991کی سیکشن 10(2)(vii) کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا،مذکورہ سیکشن این ایچ اے کو اس کا اختیار نہیں دیتا، حکمنامہ میں عدالت نے کہاکہ وزارت مواصلات اور این ایچ اے پندرہ روز میں رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments