بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند

بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند

23اپریل 2025سے عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کیلئے نیانوٹم جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لئے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اگست تک بند رہے گی۔پاکستان نے پہلی بار 23 اپریل 2025 کو بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کی تھیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار رہنے کے باعث اس پابندی میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے ۔اس پابندی کے باعث بھارتی فضائی کمپنیوں کو اپنی بین الاقوامی پروازوں کے راستے تبدیل کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کے ایندھن اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...